Uncategorized

برجیس طاہر، مہدی شاہ، سعدیہ دانش جرمنی کے مشہور سیاحتی شو آئی ٹی بی میں شریک

CMGB 2

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیروگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کی قدیم تہذیب اور خوبصورتی کی مارکیٹنگ کی جائے۔انہوں نے یہ بات برلن میں منعقدہ عالمی سیاحتی و تجارتی میلے میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ، آئی ٹی بی 2014ءنامی سیاحتی میلے میں وفاقی وزیر کے علاوہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ،خیبرپختونخوا کے وزیر سیاحت محمود خان اور گلگت بلتستان کی مشیر سیاحت سعدیہ دانش نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاحت کی صنعت معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور حکومت پاکستان اس ضمن میں اقدامات کررہی ہے جن میں سے سب سے اہم سڑکوں کے ڈھانچے کی تعمیر ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی میلے میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے محمکہ سیاحت کے علاوہ نجی شعبے کے9 ٹورآپریٹر بھی شرکت کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button