گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے 3رہنما گرفتار، 9 کے خلاف ایف آئی آر درج

گلگت ( سپیشل رپورٹر ) قانون حرکت میں آگیا ،عوامی ایکشن کمیٹی کے 9 رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تین ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے دس مارچ کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کی جانے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال موقع پر مختلف مقامات پر احتجاج کرنے کے الزام میں عوامی ایکشن کمیٹی کے9 ممبران کے خلاف سب ڈویژن دنیور کے تھانہ میں باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
downloadایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے چھاپے مار کر مطلوب افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ مذکورہ تھانہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے جن ممبران کے خلا ف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان میں احسان علی ایڈوکیٹ ،کیپٹن محمد شفیع ،سردار ،مشتاق ،ناصر ،مظاہر ،عمران،اسحاق،خانوشامل ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کے دوران مختلف شاہراہوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی ۔ضلع گلگت سے 9اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد دیگر اضلاع سے بھی سر گرم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button