گلگت بلتستان

سکردو، جشن آزادی کے سلسلے میں پولو، فٹبال اور والی بال کے مقابلے ہوںگے، عمارتوں پر چراغاں ہوگا

D C skd meeting

سکردو( رضا قصیر ) اڈپٹی کمشنر سکردو راجہ فضل خالق کی صدارت میں جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوئا اجلاس میں تمام ضلعی محکمہ جات کے سربراہوں نے شرکت کیں اجلاس میں آرگنائزینگ کمیٹی کی سفارشات پر تقریبات کے سلسلے میں تیار کیا گیا پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین چیف سکریڑی گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں پروگرام میں معمولی تبدیلی کے بعد اس منظورکیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر سکردو جوکہ ارگنائزینگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے اجلاس میں پروگرام پڑھ کر سنایا ۔ اجلاس میں فصیلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں پولو ٹورنامنٹ ۱۶ اگست سے شروع ہوکر ۲۲ اگست کو اختتام پزیر ہوگا اور ۲۳ اگست سے فٹ بال اور والی بال کے ٹورنامنٹس منعقد ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ۱۳ اور ۱۴ اگست کو تمام سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا اور بہترین چراغاں کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر چراغاں کرنے والوں کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر سکردو موسی رٖضا کی سرکردگی میں چراغاں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی میں صدر پریس کلب ،صدر بازار کمیٹی،ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور کو چراغاں کمیٹی کے ممبران بنائے گئے ہیں۔ 

DC fatiha Khwaniاجلاس میں گلگت بلتستان کے نامور ادیب،قلمکار،بروڈکاسٹر اور محکمہ پریس انفارمیشن کے سابق ڈپٹی ڈائریکڑ سید فاضل شاہ جو گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرچکے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اجلاس میں موجود شرکاؤ نے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم گلگت بلتستان میں محکمہ اطلاعات میں اولین ڈپٹی ڈائریکڑ کی حثیت سے گلگت بلتستان کو قومی اور بین الاقومی سطح پر اجاگر کرنے اور علاقے میں حکومتی پالیسیوں کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کی شاندار خدمات کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر بلتستان ریجن کے انفارمیشن آفیسر شمشاد حسین نے کہا کہ مرحوم سید فاضل شاہ گلگت بلتستان میں ادب ،ثقافت اور صحافت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں اور حکومتی سرگرمیوں کو موثر انداز میں قومی اورعلاقائی سطح پر اجاگر کرنے میں جو کارنامہ انہوں نے انجام دیا ہے ان کی شاندار خدمات کو گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اجلاس میں معروف شاعر اور محکمہ تعلیم کے اسٹنٹ ڈائریکڑ سکردو نظیم دیا نے اجلاس میں بتایا کہ مرحوم سید فاضل شاہ گلگت بلتستان کے مشہور شاعر تھے مرحوم ارباب زوق گلگت کے بانی اراکین میں شامل تھے اور ارباب زوق کے عہددار کی حثیت سے گلگت بلتستان میں ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ علاقے کے عوام مرحوم کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکردو راجہ فضل خالق، پرنسپل ڈگری کالج سکردو میر احمد خان، ای ای بی اینڈ ارسردار عالم، ای ای واٹر اینڈ پاور ،ای ای واسا ہدایت ،اے ڈی ٹورزم محمد اقبال، صدر پریس کلب محمد حسین آزاد، سید بہادر علی سالک، سید میر اسلم حسین سحر نے سید فاضل شاہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button