گلگت بلتستان
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی: سرکاری ہسپتالوں میں فیس وصولی کے لیے مسودہ قانون پیش
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت ختم کرکے علاج و معالجے پر فیسیں نافذ کرتے ھوے اس کو قانونی تحفظ دینے کے لیے مسودہ قانون منظوری کے لیے ایوان میں پیش کردیا۔
صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر نے بل اسبلی میں پیش کیا جیسے ڈپٹی سپیکر نے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اس مسودے پر اسمبلی کے آیندہ اجلاس میں بحث کی جاے گی۔
مذکورہ بل پر قانون سازی کی صورت میں گلگت بلتستان کے عوام کو 66 سالوں سے حاصل مفت علاج کی سہولت ختم ہوجاے گی اور مریضوں سے مختلف مدوں میں فیس کے نام پر ٹیکس وصول کیا جاے گا سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو پھلے ہی ناکافی سہولیات کا سامنا ہے فیسوں کی وصولی سے غریب عوام پر مزید مالی پوجھ بڑھ جاے گا۔