گلگت بلتستان

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہیں، ایڈوکیٹ احسان علی

اسلام آباد( شیر نادرشاہی) عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کو مسترد کردیا۔ اس حوالے سے عوامی ایکشن تحریک کے سربراہ احسان ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے حکمران جماعت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں سرتاج عزیز کی زیر قیادت جی بی آئینی کمیٹی کو گلگت بلتستان کے عوام کی توہین قرار دیتے ہوئے اسے مستر کرنے کا مطالبہ کیا اور تجویز پیش کی ہے کہ یہ کانفرنس حکومت سے مطالبہ کرے کہ یو این سی آئی پی (UNCIP) کی قراردادوں کے مطابق انتظامی معاملات میں معاونت اور دفاع کے لیے فوج فراہم کرنے کے علاوہ باقی تمام اختیارات گلگت بلتستان حکومت کے حوالہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن تحریک کی طرف سے موجودہ بے اختیار انتظامی اسمبلی کی جگہ ایک خود مختار آئین ساز اسمبلی قائم کریں اور اس کے ذریعے ایک آئین تیار کرنے کا مطالبہ کیا عوامی ایکشن تحریک نے شرکاء کانفرنس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یو این او کے قراردادوں کے تحت اندرونی تمام معاملات چلانے کا اختیار جی بی عوام کو دینا ہے لیکن گلگت بلتستان کے اسلام آباد نوا ز موقع پرست لیڈرز اپنے اختیارات اسلام آباد کے سرمایہ دار حکمرانوں کے حوالہ کر کے خطے کے عوام سے غدار کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ عوامی ایکشن تحریک نے نواز شریف کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر چین کے ساتھ یکطرفہ معاہدہ عوام کو قابل قبول نہیں۔ عوامی ایکشن تحریک کے سربراہ احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اسلام آباد نواز موقع پرست لیڈرز اسلام آباد سرکار کے سامنے کمزور موقف رکھنے کے بجائے عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹھوس موقف اپنائے مگر بعد میں دباؤ میں آکر حکومتی ڈکٹیشن پر نام نہاد صوبے کا اعلامیہ جاری کیا جسے عوامی ایکشن تحریک مسترد کرتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button