گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام صاف پانی کی فراہمی کےمنصوبے جاری

unnamed (1)
گلگت۔ (پ۔ر) گلگت شہر میں صاف پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن کی کاوششوں کوسراہتے ہوئے اور امید کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف گلگت بلکہ گلگت بلتستان کے دیگراضلاع میں بھی اس منصوبے کو وسیع کرکے عوام کو صاف کی حصول میں در پیش مشکلات کو دور کرئینگے۔ ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے گلگت بلتستان محبوب علی خان نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے صاف پانی (ہینڈ پمپ ) کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں صاف پانی کی شدید قلت کے باعث عوام کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا رہا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کی اس منصوبے کے بعد عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی واقعی ہوگی۔ منصوبے کی افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی پانی کے منصوبے کے افتتاح پر عوام نے الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اورتقریب کے اختتام پر منصوبے کی کامیابی کے خصوصی اجتماعی دعا بھی گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button