کھیل

گاہکوچ، انٹر تحصیل پولو ٹورنامنٹ میں اٹھارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

polo
غذر(شاہدعلی) ڈسڑکٹ پولو ا یسوسی ایشن غذر کے زیر اہتمام انٹر تحصیل پولو ٹورنامنٹ گاہکوچ میں جاری ہیں ۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے اٹھارہ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آ ج بدھ کے روز تین میچ کھیلے گیء۔ ابتدائی تین میچوں میں جی سی سی بی نے یاسین اے کے ٹیم کو تین کے مقابلے میں نو گولوں سے شکست دیدی ۔دوسرے میچ میں درمدر نے الفلاح کلب کے ٹیم کو صفر کے مقابلے میں سات گولوں سے ز یر کیا۔تیسرے اور آخری میچ میں سیلپی گلوداس کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بدخشان کلب کی ٹیم کو صفر کے مقابلے نو گولوں سے شکست دیکر میچ اپنے نام کر لیا۔جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ہر تحصیل کے شا ٰقین نے اپنے پولو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا ٰ ئی کے لیے بھرپور جوش وخوش کا مظاہرہ کیا۔میچ جیتنے کے بعد کھلاڑی اور شاقین دیسی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنی فتح کی خوشی مناتے رہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button