گلگت بلتستان
ہنزہ نگر میں سائیکل سوار طلبہ کا بھی چالان، ایک ہزار فی کس جرمانہ
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر انتظامیہ کی انوکھی کاروائی ، موٹر سائیکل کے ساتھ سائیکل چلانے والے طلبہ کو بھی چالان کیا گیا۔ غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر ہنزہ نگر علی آباد میں انتظامیہ کی ڈر سے کالج اور سکولوں میں طلبہ کا غیر حاضری۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر حرکت میں آگئی گز شتہ روز ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی ہونے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ جس میں بغیر ہلیمنٹ موٹر سائیکل سوار اور بغیر کاغذات کے استعمال میں آنے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکل سواروں کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائے گئی اور آئندہ کے لئے جرمانے کے علاوہ وار ننگ بھی دی گئی۔ جبکہ دوسری جانب مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کی جانب سے میڈیا سے بے بسی کے عالم میں اظہار کیا کہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں انتطامیہ کی جانب سے عوام اور طلبہ کوبے جا تنگ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
گزشتہ دنوں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے سائیکل سوار بلکہ موٹر سائیکل سوار وں جس میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو ایک ایک ہزار جرمانہ کیا گیا۔ جس پر طلبہ کے پاس جرمانے کی رقم نہ ہونے کی صورت میں طلبہ اپنے سائیکل و موٹر سائیکل انتظامیہ کے پاس چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں پر یہ عمل قابل زکر ہے کہ جہاں پر انتظامیہ ہیلمٹ اور دیگر لوازمات کرتی ہے تو وہاں پر انتطامیہ کو اس بات کا بھی خیال ہونا چاہے کہ عوام الناس کوباضاطہ طور پر ٹریفک قوانین اور ہائے وے قوانین سے روشناس کرائیں اور دیگر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ان کو نرمی دی جائے۔