گلگت بلتستان

ہنزہ کواضافی نشست نہ دینے کی صورت میں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) عمائدین اور نمبرداران مرکزی ہنزہ  نے آج ایک پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں سے مختلف حکومتیں ہنزہ کے عوام کے ساتھ مذاق کئے جارہے ہیں۔   قانون ساز اسمبلی میں ہنزہ کے لئے اضافی نسست کے حوالے سے دعوے اور وعدے کئے گئے لیکن کسی بھی حکومت سے نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔  انہوں کہ نے کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہے کہ آئندہ آنے والے انتخابات سے قبل قانون ساز اسمبلی میں ہنزہ کے لئے اضافی نشست دیا جائے بصورت دیگر وادی ہنزہ کے عوام انے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 2009کے اانتخابات میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سرکاری سازشوں کی بدولت اس بائیکاٹ کا ناکام کر دیاگیا۔ انہوں نے کہ کہ اگر اس دفعہ بھی ہنزہ کو اضافی نشست نہیں دیا گیا تو عوام رنگ ونسل ، مذہبی تعصب اور سیاسی پارٹیوں سے دور ہو کر یک جان بن کر پرامن احتجاج کے ساتھ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
پریس کانفریس میں مزید کہا کہ عوام ہنزہ کو بجلی کی شدید بحران کا سامنا ہے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر ہونے کی وجہ سے جو بھی بجلی دستیاب ہے افسر شاہی اور ملازمین کے لئے برابر ہوچکی ہے ہیڈ کواٹر کی تعیناتی تک پسن بجلی گھر سے سرکاری محکموں کے لئے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے جائے تاکہ عوام کو بجلی مل سکے۔ بجلی کی بحران کو دور کرنے کے لئے حسن آباد نالے میں دو میگاواٹ پاور پرجیکٹ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے منظوری مل چکی ہے محکمہ واٹرا ینڈ پاور اس منصوبے پر جلد از جلد کام کرکے جون میں ٹینڈر کرویا جائے تاکہ علاقے میں بجلی کی بحران میں کمی آسکے۔ پریس کانفرس میں اعلیٰ نمبردار غلام رسول، اعلی نمبردار مجید خان، سلمان بیگ، نمبردار فدا کریم، نمبردار اسلم خان نمبردارمشغول عالم، نمبردار فدا محمد بیگ، نمبردار بلبل جان، سماجی کارکن سلطان خان ، مام داد اور اعلیٰ نمبردار علی مدد، نمبردار اسداللہ، نمبردارعزیز علی اور دیگر عمائدین شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button