گلگت بلتستان

صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر اطلاعات و سیاحت

3 (1)

گلگت (پ ر) صوبائی وزیراطلاعات ، سیاحت و ثقافت و کھیل سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کی ترقی کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ، شعبہ صحت اور تعلیم ہمیشہ سے حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے ہیں۔ جس کے لیئے اپنی ذاتی سکیموں میں بھی ان شعبوں کے لیئے مخصوص فنڈز مختص کیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے Integrated Health Servicesکے زیر اہتمام گلگت میں میڈیکل ٹیکنیشنر کے لیئے تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ہنر سیکھنے کے لیئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ Integrated Health Services اور TRF نے پیرا میڈیکل سٹاف کے لیئے تربیت کا اہتمام کر کے بہت اچھا اقدام کیا ہے اس اقدام سے مریضوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال میں آسانی پیدا ہوگی۔ اور علاج کے دوران مریضوں کو کم سے کم تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہسپتالوں میں فیملی ونگ ، لیبر ونگ اور علاج کے لیئے ضروری سامان اور مشینوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ تاکہ صحت کے شعبے کو مزید اعلی معیار کا حامل بنایا جا سکے۔ ٹریننگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مختلف مواقع پر اس طرح کی ٹریننگ اور ورکشاپس کا انعقاد کرایا جائے گا۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ، ڈاکٹر زعیم ضیا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔ تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے سٹاف میں اسناد تقسیم کیئے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button