گلگت بلتستان

گاہکوچ بالا سے آنے والے سیلابی ریلے نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں تباہی مچا دی

گاہکوچ(ایم ایچ جی) گاہکوچ بالا نالے سے آنے والے سیلابی ریلے نے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تباہی مچا دی،کھڑی فصلیں مکمل تباہ، کئی مکانات،درخت،ہسپتال،اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان.مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی ریلا رات تین بجے یعنی سحری کے وقت آبادی میں داخل ہوگیا، جس کی اطلاح پہلے ہی لوگوں کو دی گئی تھی. لوگ بچوں اور مال مویشی سمیت رات کے وقت ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے. سیلابی ریلے سے غذر چترال روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند رہا، تا ہم صبح سویرے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا.گاؤں عیشی کا رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل کٹ گیا ہے، جب کہ انتظامیہ بحالی کے کاموں میں مصروف ہے.
گاہکوچ بالا نالے سے آنے والا سیلابی ریلا تین مختلف حصّوں میں تقسیم ہو گیا تھا، جو ہر طرف تباہی مچاتا ہوا دریائے غذر تک پہنچ گیا. عوام نے انتظامیہ سے فوری بحالی کے اقدامات شروع کرنے اور متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر آباد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button