گلگت بلتستان
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر سیرل نن کا دورہ ہنزہ علی آباد, سنیٹیشن اینڈ واٹر پروجیکٹ کا افتتاح
ہنزہ ۔نگر (اکرام نجمی + اجلال حسین) ضلع ہنزہ نگر کے تجارتی مقام علی آباد میں واسب پاکستان کی تکنیکی مدد سے مکمل ہونے والے واٹر اینڈ سنیٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے کی ۔
جرمن تعاون سے مکمل ہونے والی میگاپروجیکٹ واٹر اینڈ سنیٹریشن کے افتتاحی تقریب سے جرمن سفیر نے کہا مجھے خوشی ہورہی ہے کہ علی آباد کے عوام نے ایک مثال قائم کی ہے جنہوں نے ناممکن کام کو نہایت ہی قلیل عرصے میں پورا کیا۔ پانی اور نکاسی آب انسان کی زندگی کی اہم ضرورت ہے اپ کی اس کارنامے کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ جب ہم آسلام آباد جائینگے تو ہم فخر سے دیگر لوگوں کو بتا ئینگے کہ ہم نے علی آباد ہنزہ میں ایک میگاپروجیکٹ عوام، AKDN اور حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے نہایت کم وقت میں کروڑوں کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف گلگت بلتستان کے لئے مثال ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کے عوام کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے لوگ آکر ایسے دیکھ سکتے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی تعاون سے مکمل ہوچکا ہے اور اس منصوبے کی دیکھ بال کے لئے جامہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ یہ کامیابی سے آگے بڑھے۔
جرمن سفیر نے ہنزہ کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شاندار استقبال اور ہنزہ کے قدیم روایات سے روشناس کرایا جس سے ہم بہت متاثر ہوئے۔
افتتاحی تقریب سے اسماعیلی نیشنل کو نسل کے صدر اقبال والجی نے کہا کہ AKDNنہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ممالک میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے دن رات کام کر رہی ہے علی آباد ہنزہ میں اس میگا منصوبے نے AKDNکے اداروں کی سر فخر سے اونچا کیا ہے اس مثالی منصوبے کو تاجکستان، افغانستان اور دیگر بہت سے ملکوں میں اس کومتعارف کرایاجائے گا۔ ہم وفاقی حکومت اور حکومت گلگت بلتستان کا شکر گزار ہے جنہوں نے اس پر وجیکٹ کو کامیاب کرنے میں عوام اور AKDNکے اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان نے مزیدکہا کہ آئندہ انے والے وقتوں میں ایسے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔بیرون ملکوں کی طرف دیکھ کر اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش نہ کرے انھوں نے کہا کہ 1960سے قبل ہنزہ کی حالت بہت خراب تھی پرنس کریم آغاخان کی ہنزہ میںآمد کے بعد ہنزہ اور ارد گرد کے علاقوں کی حالت تبدیل ہوگئی ۔ AKDNکے ادارے صحت، تعلیم ، ہاوسنگ ، واٹر اینڈ سینٹریشن پر کام کرتی ہے۔
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علی آباد کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے کروڑوں کا منصوبہ کم وقت میں مکمل کرکے دیگر علاقوں کے لئے رہ ہموار کر دی ہے۔ آگر یہ منصوبہ حکومت کی جانب سے ہوتا تو اس میں کئی سال لگ جاتے تھے۔ عوام نے اپنی مدد اپ اس منصوبے کو مکمل کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔اسپیکر گلگت بلتستان نے AKDNکے اداروں سے اپیل کیا کہ ہنزہ نگر میں بجلی پیدا کرنے کے بہت سے وسائل موجود ہے لیکن گلگت بلتستان حکومت کے پاس اتنا وسائل نہیں ہے کہ ہم کر سکے اس لئے گزارش کرتے ہے کہ عطاآباد جھیل پر 15میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اس منصوبے پر غور کرئیں۔ جبکہ انھوں صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ہسپتال کے لئے گلگت میں350کنال اراضی فراہم کی ہے اس پر فوری طور پر آغا خان ہسپتال کی طرز پر 300بیڈ کا ایک ہسپتال قائم کیا جائے تاکہ عوام گلگت بلتستان اس سے مستفید ہو۔تقریب سے انجئنر امان اللہ، بابرCEOاور دیگر لوگو ں نے خطاب کیا۔ تقریب میں عوام ہنزہ کی جانب سے مہمان خصوصی ، دیگر مہمانوں کو تحائف پیش کیا اور میگا پروجیکٹ واٹرا ینڈ سنیٹریشن کا افتتاح کیا۔