گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کیجانب سے راولپنڈی اسکردو روڈ پر انقلاب مارچ کی حمایت میں دھرنا

سکردو(رضاقصیر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے انقلاب مارچ کی حمایت میں کچورا کنڈور چوک پر دھرنا دیا گیا جس کے سبب اسکردو روالپنڈی روڈ بند رہا ۔ دھرنے کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغاسید مظاہر حسین موسوی، ڈویژن سیکرٹری جنر ل علامہ آغا علی رضوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ محمد باقری، شیخ انصاری اور شیخ علی محمد کریمی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہوئی بدمعاش حکومت پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے آیا ہے انہیں نہ جمہوریت کی فکر ہے اور نہ ریاست کی۔ نواز حکومت کی جان کرسی اور اختیار ہے۔ دوسری طرف نواز حکومت نہ صرف ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر سے ہمدردی رکھتی ہے بلکہ انکی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ اگر نواز حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے تو پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کی حکومت ہوگی اور پاکستان آرمی سمیت ریاستی حساس اداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ ملتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ وطن عزیز پاکستان میں کسی دہشت گرد، ظالم ،بدعنوان قاتل اور جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسراقتدار آئی ہوئی حکومت حق حکومت کھو چکی ہے۔ نواز بدمعاش کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے ورنہ پاکستان کی عوام انہیں مزید برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کے خلاف احتجاجی سلسلے کو بلتستان بھر میں پھیلا یا جائے گا اور پورے بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button