گلگت بلتستان

گلگت: علامہ طاہر القادری کی حمایت میں دھرنا، شاہراہ قراقرم بند

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت (نامہ نگار) ایم ڈبلیوایم، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ق) اور تحریک منہاج القران کے کارکنوں نے آج طاہر قادری کی حمایت میں شاہراہ قراقرم سکوار چونگی پردھرنا دیا ۔ احتجاجی دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکناں نے شرکت کی۔
منگل کے روز مذکورہ تنظیموں کے سنیکڑوں کارکنوں نے ریلی کی شکل میں سکوار چونگی پر پہنچ کر شاہراہ قرا قرم گلگت تا راولپنڈی سکشن کو مکمل طور پر بند کردیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ جب تک وفاقی حکومت تحریک مہناج القران کے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل نہیں کرتا احتجاج جاری رہے گا۔ قائدین کا نے مذید کہا کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) نے جعلی اور بوگس ووٹ کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہے جبکہ ہمارے حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اب عوام اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں۔ اور ایک نیا پاکستان کی تکمیل دیکھنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اب عوام کا منڈلاتا ہو ا سمندر اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے عیاش پرست حکمرانوں کو بہا کے لے جائے گا۔ وقت آن پہنچا کہ عوام حکمرانوں سے اپنے بنیادی حقوق مانگنے کی بجائے چھین لے۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ جب تک وفاقی حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کے جائز مطالبات پر عمل نہیں کرتا گلگت بلتستان کے عوام شاہراہ قراقرم پر دھرنا لگا کر بیٹھیں گے۔ احتجاجی دھرنے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظام کے تحتدھرنے کے چاروں اطراف پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button