گلگت بلتستان

ضلع گانچھےمیں دفعہ 144 نافذ

گانچھے (محمد علی عالم ) ضلع گانچھے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے یکم محرم سے چہلم تک دفعہ 144 لگا دی ہے جس کے مطابق یکم محرم سے عاشورہ تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی ہوگی غیرمقامی مشکوک افرادپر ضلع میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے اس کے علاوہ ہر قسم کی اسلحہ لیکر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائدہے.اور مذہبی منافرات پھیلانے والے تقاریر.نعرہ بازی پمفلٹ.پوسٹر اور وال چاکنگ پر بھی پابندی لگا دی ہے.ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر گانچھے طارق حسین نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button