تعلیم
گلگت، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
گلگت (فرمان کریم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعیلم فرید اللہ خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اساتذہ محنت اور لگن سے پڑھائی پر توجہ دیں۔ اساتذہ کلاس میں داخل ہونے سے پہلے اپنے آپ کو تیار کرے کہ شاگروں کو کس طرح کے برتاو کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹیچر ایسوسی ایشن حاجی شاہد حسین نے کہا کہ پاک فوج ملک کے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور اساتذہ نظریاتی سرحدوں کی حفاطت کرتے ہیں اساتذہ کے جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے 67 سال سے بے آئین سرزمین کے باسی ہونے کے ناطے کبھی آواز بلند نہیں کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی دالدار حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، طلبائ وطالبات نے ملی نغمے گایئے آخر میں مہمان خصوصی نے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیے۔