اے کے آر ایس پی کے ساتھ مل کر غذر کو ماڈل ضلع بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین
غذر(بیورو رپورٹ) ضلع غذر سمیت گلگت بلتستان میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے جو کام کیا ہے وہ پورے پاکستان کے لیے رول ماڈل ہے.ایسے ادارے اور اسی طرح کی انسانیت کی خدمات کرنے والے ادارے پر بجا طور پر کوئی بھی فخر کر سکتا ہے. ضلع غذر کو اے کے آر ایس پی کے ساتھ مل کر ایک ماڈل ضلع بنائینگے. اے کے آر ایس پی نے جتنا کام کیا ہے اسکا آدھا حصہ بھی دنیا کے سامنے نہیں آیا ہے،جس کے اچھے کاموں کو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی سامنے لانے کی ضرورت ہے،پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت بنگلہ دیش تاجکستان اور دنیا کے کی ممالک میں اے کے آر ایس پی کے ماڈل کو استعمال کرنا یقیناً قابل فخر بات ہے. ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرغذر رائے منظور حسین کو اے کے آر ایس پی کی ایریا منیجر شاہانہ کی طرف دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا.
ایریا منیجر نے بریفنگ کے دوران اب تک ضلع غذرمیں اے کے آر ایس پی کی طرف سے کیے گئے کاموں اورپروجیکٹس پر تفصیلی روشنی ڈالی.اور تمام تفصیلات سے اگاہ کیا. ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین نے اے کے آر ایس پی کے کام کو شاندار انداز میں سراہتے ہوۓ کہا کہ ہم اے کے آر ایس پی کے ساتھ جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ سکولوں سے باہراور تعلیم کا خرچہ پورا نہ کرنے والے بچے،ہوسٹلز کا انتظام،کیریئر کونسلنگ کی کلاسز،مقابلے کی امتحانوں کی تیاری، آرگینک ولیج کے قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں پر بھی کام کرینگے. انھوں نے کہا کہ علاقے کی خدمات اور جن ایریاز پر کام کرنا میرا ذاتی شوق تھا اور ہے، وہاں اے کے آر ایس پی پہلے سے ہی بہتر انداز میں کام کر رہی ہے، اب ہمیں اے کے آر ایس پی کے اسس اہم کام اور آگے لا جانا ہوگا.اگر اس بریفنگ کا اہتمام مرے آنے کے ساتھ ہی کیا جاتا تو میرا بہت سارا وقت بچ جاتا.اور بہت سارے ایریاز میں کام کر چکے ہوتے. لیکن اے کے آر ایس پی نے میری سوچ سے بڑھ کرکام کیا ہے. جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں.
انھوں نے کہا کہ کنیڈا میں بھی گلگت بلتستان کی طرح سرد ترین موسم ہوتا ہے مگر وہاں سال میں تین فصلیں ہوتی ہیں، ہمیں گلگت بلتستان میں بھی کنیڈا کے اس طریقوں کو ہر صراط آزمانا ہوگا تا کہ یہاں کے عوام خوش حال ہوں.اس موقعے پر انھوں نے اس عہد کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ہفتے میں ایک دن اے کے آر ایس پی اور سرکاری محکموں کے سربراہان کے ساتھ ضرور ملیں گے تا کہ علاقے کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکیں.آخرمیں میں ایریا منجر اے کے آر ایس پی نے ڈپٹی کمشنرغذر رائے منظور حسین انکی ٹیم اور تمام صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا.