گلگت بلتستان

دیامر بھاشا سرحدی تنازعہ حل کرنے کے لیے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے پر اتفاق

چلاس(شہاب الدین غوری) دیامر اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کا خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مابین حدود کے تصفیے کے لئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے پر اتفاق۔سرکٹ ہاؤس چلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامرمحمداجمل بھٹی،ایس پی دیامر محمد نویداور ڈی۔سی۔او ۔کوہستان احمد شاہ،ڈی۔پی۔او۔ کوہستان اکبر علی کے مابین خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان حدود کے تصفیے اور باؤنڈری تنازعے کے حل کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلی گفت و شنید کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ دیامر اور کوہستان کے علماء اور عمائدین اور منتخب سیاسی قیادت پر مشتمل گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔گرینڈ جرگہ دونوں اضلاع کے نقولات،شہادتوں اور دیگر دستاویزات دیکھ کر حدود کاتعین کرے گا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے گرینڈ جرگہ کی پہلی میٹنگ اٹھارہ دسمبر سے قبل منعقد ہوگی۔دوسری جانب وفاقی سطح پر کئی سال قبل باؤنڈری تنازعے کے حل کے لئے ایک کمیشن تشکیل دی گئی تھی،لیکن تا حال کمیشن نے کوئی اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے مابین حالات کشیدہ ہو رہے تھے۔کیونکہ دیامر اور کوہستان کے عوام نے تنازعے کے حل کے لئے اٹھارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button