گلگت بلتستان

گلگت میں سوست ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے سابق عہدیداران کا اہم پریس کانفرس

سوست ڈرائی پورٹ کے شیر ہولڈرز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
سوست ڈرائی پورٹ کے شیر ہولڈرز  اورسابق عہدیدار پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

گلگت (نمائندہ خصوصی) سابق ڈائریکٹر سوست ڈرائی پورٹ حور شاہ، سابق چیئرمین دویش علی، سابق سینئر وائس چیئرمین رضا محمد اور سابق ترجمان گلشیر خان نے کہا ہے کہ سابق ایم ڈی نیٹکوظفر اقبال نے سوست پورٹ میں چیئرمین شپ سمبھاتے ہی دو ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ جو کہ دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے ہم پورٹ کے انتظامی معاملات سمبھالے چاینئز کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کیا ۔ پاکستان اس وقت مشکلات میں گھر ہوا ہے۔ اس مشکلات مین چین وہ واحد ملک ہے جو پاکستان کی مدد کرتا ہے.

اُنہوں نے مذید کہا کہ 2001 میں شیئر ہولڈرز کا چاینئز کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا کہ 20 سال کے لئے چاینئز کمپنی سوست پورٹ کے انتظامی معاملات میں ہماری مدد کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ سوست پورٹ کا شروع سے ہی آڈٹ ہوا ہے۔ موجود چیئرمین چیک کرنا چاہے تو کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سوست پورٹ شروع دن سے ہی مسائل کا شکار ہے۔ 2005 سے 2007 تک صرف 2500 ٹرک سامان سیزن میں پورٹ میں آیے ہیں. 12 سال سے غضفرکے دور میں مشکلات کا شکار رہا۔ 10 سال سئ اے جی ایم نہیں بلایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سیلم نے ہتھیا لیے ہیں۔ 30 لاکھ روپے علی آفسر کے پاس ہے۔ جبکہ 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ہمارے اکاوئنٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 339 شیئر ہولڈر کے مفاد کے لئے کام کررہے ہیں۔ چاینئز کے ساتھ اچھا تعلقات چاہتے ہیں

اُنہوں نے کہا کہ ظفر اقبال نے کونسل سسوست میں تمام ممبران کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ 25 اگست کو اے جی ایم بلا کر 26 اگست کو چیئرمین شپ سے استفیٰ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکا مطالبہ ہے کہ ظفر اقبال اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے استفیٰ ہو جائیں تاکہ دوبارہ الیکشن کے لئے راہ ہموار ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button