گلگت بلتستان
شوروم سرٹیفیکیٹ اور رسید پر فروخت ہوںے والی گاڑیوں کو این سی پی نمبر پلیٹ الاٹ کرنے کا مطالبہ
گلگت(نامہ نگار)معروف سماجی کارکن و بلدیاتی امید وار مراد علی خرم نے کہا ہے کہ شوروم کے سرٹیفیکٹ اور رسید سے فروخت ہونے والی گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن این سی پی نمبرات الاٹ کریں تا کہ چوری اور دیگر نا مکمل کاغذات والے گاڑیوں کی فروخت پر قابو پایا جا سکے شوروم سے فروخت ہونے والی گاڑیاں جو سرٹیفیکٹ اور رسید کے ساتھ ہو نگی اگر ان کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ پیدا ہو جائے تو اس سے ذمہ دار شوروم کا مالک ہو گا مگر چوہوراہوں پر چابی چور گاڑیوں کی فروخت کے بعد غریب افراد کا نقصان ہوتا ہے اگر شوروم کے رسید اور سرٹیفیکٹ پر نمبرات جاری کئے جاتے تو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمہ کو کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی بلکہ اس کا ذمہ دار متعلقہ شوروم مالک ہو گا اور غریب عوام کا نقصان بھی نہیں ہو گا کیونکہ تمام شور وم مالکان لوکل ہونے کی وجہ سے نقصان کی صورت میں مقامی افراد کے متعلقہ رقم کی وصولی ممکن ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں سے نا معلوم افراد چابی چور گاڑیوں کو یہاں پر فروخت کر کے غائب ہو جا تے ہیں جس کی نقصان مقامی افراد کا نقصان ہو جا تا ہے لہذا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو شوروم مالکان کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔