جوٹیال میں واقع میں سپورٹس کمپلیکس سے عوام کو مستفید ہوںے کا موقع دیا جائے، چیف سیکریٹری کی ہدایت
گلگت(پ ر) چیف سکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے محکمہ سیاحت ثقافت اور کھیل کو ہدایات دی ہیں کہ جٹیال میں واقع سپورٹس کمپلکس کو ہر طرح کی سہولیات سے مزین کر کے عوام کو اس سے مستفید ہونے کا موقع دیا جائے. وہ جمعرات کے روز سپورٹس کمپلکس کا دورہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کمپلکس کے زیر تعمیر حصہ کو جلد ازجلد مکمل کروا دیا جائے اور موقع پر ہی ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ اہلکاروں سے بیان حلقی لکھوایا کہ وہ جون سے قبل ہی اس منصوبے کو مکمل کر دینگے۔انہوں نے کمپلیکس کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی نطام پہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سرزنش کی کہ صفائی کا خیال کیوں نہیں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کر کے کمپلکس اس لئے تو نہیں بنایا کہ اس سے صرف سرکاری آفیسران مستفید ہوں بلکہ یہ عوام کیلئے بنا ہے۔چیف سکریٹری نے سختی سے ہدایت کی کہ کمپلکس میں واقع تمام سہولیات پبلک کیلئے کھول دی جائیں اور عوام کیلئے ممبر شپ کھول دی جائے۔چیف سکریٹری نے متعلقہ حکام کو کہا کہ اس بات کی انکوائری کرائی جائے کہ سکواش کورٹ کو مخصوص نقشے کے مطابق کیوں نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ کا بندوبست کیا جائے اور حکم دیا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے درکار فنڈز جلد ازجلد ریلیز کر کے ان کو رپورٹ کیا جائے۔چیف سکریٹری نے کمپلکس کے اندر واقع عمارت کے ایک ایک کمرے کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے فلاح وبہبود کیلئے عوامی منصوبے شروع کرتی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتہ کے بعد کمپلکس کا دوبارہ دورہ کرینگے تاکہ وہ خود بھی دیکھے کہ آیا ان کی ہدایات پر عمل کیا گیا ہے کہ نہیں۔انہوں نے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے انجینئرز کو دہایات دی کہ وہ اس منصوبے کا باقاعدہ مانیٹرنگ کر کے ان کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں۔
ایک اور خبر کے مطابق چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ان کے فیلڈ کے دورے کے بعد سالانہ ترقیاتی پروگرام کا دفترمیں بار بار جائزہ لینے کا مقصد صرف یہی ہے کہ عوام کے پیسے کا صحیح استعمال ہو اور عوامی منصوبے اپنے مقررہ وقت میں معیار کیساتھ مکمل ہوں تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچے۔یہ بات چیف سکریٹری نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایکسائزاور ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک ایک منصوبے پر نظر ثانی کی اور منصوبوں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سرزنش کی کہ ان کو ان منصوبوں کے متعلق مکمل معلومات ہونے چاہئے۔انہوں نے تمام آفیسران کو کہا کہ انہیں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگاا ور قواعد وضوابط کے تحت اپنی خدمات جانفشانی کے ساتھ سرانجام دینا ہوگا۔چیف سکریٹری نے تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کو اس موقع پر ہدایات دی گئی کہ وہ باقاعدگی کیساتھ پراگرس رپورت ان کے دفتر بھیجا کریں ،چیف سکریٹری نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو حکم دیا کہ وہ ان تمام منصوبوں کا ویری فکیشن کرے جن کے متعلق کہاگیا ہے کہ وہ مکمل ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نظرثانی میٹنگ میں چیف انجینئر سپرنٹنڈنگ انجینئر سمیت تمام ایکسین موجود رہیں تاکہ کسی بھی ضرورت کے وقت وہ حاضر رہیں۔انہوں نے محکمہ تعمیرات کو سختی سے حکم دیا کہ وہ آئندہ کوئی بھی ٹھیکہ اس وقت تک نہ دیں جب تک متعلقہ منصوبے کا سائیٹ منتخب نہ کیا جائے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ تین مہینے ضائع ہو چکے ہیں اور ہم نے ابھی تک اپنے آپ کو منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس امر کو ہر حال میں یقینی بنانا ہے کہ حکومت کے جانب سے دئیے گئے فنڈز موجودہ مالی سال میں بھی خرچ کیا جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سکریٹریز اپنے آپ کو کام کیلئے تیار کریں اور انہیں کام کرنا ہوگا۔