گلگت بلتستان

برالدو یونین کونسل کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، وفد کی میڈیا سے گفتگو

شگر(عابد شگری) یونین کونسل برالدو کا کوئی والی والا نہیں ایک دو ماہ برالدو کا شگر کے دیگر علاقوں سے رابطہ کٹا ہوا ہے جبکہ ایک ماہ سے بجلی کی سپلائی بند ہیں لیکن پوچھنے والا یا خبر لینے والا کوئی نہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل برالدو سے تعلق رکھنے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
ان لوگوں کا کہنا تھا برالدو کو دوسرے خطے سے ملانے والی واحد رابطہ پل محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی اور لاپروائی سے دو ماہ پہلے درمیاں سے ٹوٹ کر لٹکی ہوئی ہے جسے دوبارہ مرمت کرنے اور تعمیر کرنے کی ابھی تک کسی کو توفیق نہیں ہوئی ایک ماہ بعد سے سیمنٹ کا کام رک جائے گا اور اس کی مرمت اگلے سال سے پہلے ممکن نہیں ہوسکیں گے۔اس وقت برالدو میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے میں کچھ دن باقی ہے لیکن تھریشر کسی میسر نہیں اگر پل کی بروقت مرمت نہیں ہوسکا تو گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ ہے ساتھ ہی سرکاری گودام میں گندم نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں کی گھروں میں گندم کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکے ہیں اور قحط سالی کا خدشہ ہیں۔
ان لوگوں کا کہنا تھا کہ برالدو یونین کو بجلی فراہمی کرنے والا واحد بجلی گھر تستے کی چینل میں دراڑ پڑنے کی وجہ سے ایک ماہ سے بجلی بند ہے لیکن ابھی تک محکمہ برقیات کے کسی اہلکار یا عہدیدار نے حالات کا جائزہ لینے کی کوشش نہیں کی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں گاؤں چندہ کرکے چینل کی مرمت کیلئے سیمنٹ اور مزدوری کا بدوبست کر کے کام شروع کیا ہے لیکن محکمہ برقیات صرف بجلی کی بل لینے اور لوگوں تنگ کرنے کیلئے آتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button