گلگت بلتستان

چلاس: صوبائی حکومت فوری دیامر میں چیف انجیئنر کی تعیناتی عمل میں لائے ورنہ ٹھیکیدار برداری شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے گی۔ صدر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن دیامر

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن دیامر سید جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری دیامر میں چیف انجیئنر کی تعیناتی عمل میں لائے ورنہ ٹھیکیدار برداری شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے گی۔ ہم نے ہمیشہ پرامن انداز میں اپنے مطالبات حکام تک پہنچایا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ ٹھیکیدار برادری عوامی قوت سے سخت احتجاج کرے گی جس کے بعد مسائل پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں دیامر کے ٹھیکیداروں کے فائلوں کو چھپایا جارہا ہے اور ایک دستخط کے لئے اور فائل ڈھونڈنے میں ایک مہینہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن ہوئے سال گزر گیا چیف انجیئر کی تعیناتی آئینی اور قانونی حق ہے اور ہم آئینی اور قانونی حق کے لئے آخری حد تک جا سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button