گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی نے ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین کے لیے ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا

ہنزہ نگر (اجلال حسین) عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر کا اہنگامی اجلاس گزشتہ روز علی آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت شیخ شبیر حاکمی نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا گلگت بلتستان کے سابقہ اور موجود حکومت عوام کے مسائل حل کرتے تو بہت پہلے حل کر چکے ہوتے ۔ گلگت بلتستان کی اناہل ، کرپٹ، فرسودہ اور خود غرض حکومت سے عوام توقع نہ رکھے کہ اب اس سے گلگت بلتستان کے عوام کی مسائل حل ہو سکیں گے۔ اپنی نااہلی اور کرپشن سے عوام کا توجہ ہٹانے کے لئے اب اس حکومت نے ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر کے نام پر عوام کو آپس میں لڑانے کا ایک نئا کھیل کھیلے کی تیاری کی ہے جس میں عوام ہنزہ اور عوام نگر کو آپس میں لڑا کر اور تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنے کی مذموم کوشش کرے گی جسکو علاقے کے عوام یکسر مسترد کرتی ہے۔ عوام اب با شعور ہے اور آئیندہ اس پارٹی کو ہنزہ نگر میں یکسر مسترد کرے گی۔
عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی باتوں پر نہ آئے بلکہ حکمرانوں کے گریبان پکڑے ۔ گلگت بلتستان کے موجودہ اور سابقہ حکمران ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر کے تعین کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔آگر حکمران ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر کے تعین میں سنجیدہ ہے تو ہنزہ نگر کے عوام سے ریفریڈم کرائے اور اس مطابق ہیڈ کواٹر کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button