گلگت بلتستان

چلاس شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

چلاس(بیورورپورٹ)متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث چلاس شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ،شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی۔شاہراہ قراقرم باب چلاس سے ڈی سی چوک تک سڑک خستہ حالی کا شکار،تمام لنک روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔چلاس شہر حکو متی عدم توجہ کی وجہ سے ترقی کی بجائے پسماندگی کی طرف جا رہا ہے۔ تمام ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہیں ۔شہر کی مین سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ۔ڈپٹی کمشنر ہاؤس سے آفس تک جہاں ڈی سی کا روز گزر ہو تا ہے جگہ جگہ گھٹرے اور کیچڑ کی وجہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ،تکیہ روڈ ،فاروق آباد لنک روڈ ،بٹو کوٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہے لیکن کو ئی پو چھنے والا نہیں ہے ۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ چلاس شہر کا آوا ہی آوا بگڑا ہوا ہے۔ چلاس میں پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر ادارے تو موجود ہیں لیکن ان کی کارکردگی نظر نہیں آرہی۔ تمام اہم نوعیت کے منصوبے نامکمل ہیں۔ واپڈا سے عوام کو کا فی امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے بھی شہر میں کو ئی کام نہیں کیا ۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریڑی سے مطالبہ کیا کہ چلاس شہر کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبے پاک فوج کی نگرانی میں مکمل کیئے جائیں تاکہ قومی خزانے کا صحیح استعمال ہو نے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button