گلگت بلتستان

ضلع دیامر میں فرسٹ چیف سیکریٹری فیسٹیول کا کامیاب انعقاد، روایتی اور جدید کھیلوں کے شاندار مقابلے

CS POLO
چلاس (شہاب غوری) ۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے تفریح، محبت اخوت اورثقافت کے فروغ کے لیئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے فرسٹ چیف سیکرٹری سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا۔میلے میں فٹبال،کرکٹ اور روایتی ثقافتی کھیل پولو کے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے ہوئے۔اس حوالے سے ضلع بھر میں الگ الگ تقریبات ہوئی۔تقریبات کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگا تھے۔جبکہ ان کے ہمراہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل حافظ مسروراحمد،انسپکٹر جنرل پولیس سلیم بھٹی ،صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔جبکہ اس اہم ایونٹ سے محظوظ ہونے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
CS Tangir
دیامر کے تحصیل داریل میں فٹبال،تانگیر میں کرکٹ،اور ضلعی ہیڈکوارٹر چلاس میں روایتی کھیل پولو کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔فٹبال ایونٹ میں چلاس کی ٹیم نے داریل کی ٹیم کو شکست دیدی۔کرکٹ میں تانگیر کی ٹیم نے داریل کی ٹیم سے جیت کا سہرا چھین لیا۔روایتی کھیل پولو میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔جس میں چلاس کی پولو ٹیم نے حریف داریل کی ٹیم کو چار کے مقابلے پانچ گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
Chilas Polo
تقریب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا نے خطاب میں کہا کہ سانحہ نانگا پربت سے دیامر کی بدنامی ہوئی ہے۔سانحے سے دیامر کی تعمیر و ترقی متاثر ہوئی ہے۔دیامر کے عوام نے حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ پرامن اور محب وطن ہیں۔سپورٹس فیسٹیول دیامر کے عوام سے تعلق کی شروعات ہیں۔دیامر کے تمام مسائل حل کر کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لائنگے۔تعلیم اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں تمام سہولیا ت فراہم اور ضروریات پوری کرینگے۔عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری کی عوام سے محبت کو بے حد سراہا۔اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button