گلگت بلتستان

موجودہ نظام آئینی صوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے: وزیر اعلی

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام آئینی صوبے کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے لیکن ہماری اصل منزل قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی کا حصول ہے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بھی پاکستان پیپلزپارٹی ہی بنائے گئی. اگر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کیلئے اقدامات کریگی تو اس ا قدام کو کھلے دل سے سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دئینگے۔ عوام کی خدمت اور حقوق کی تحفظ پر یقین رکھتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپیلیٹ کورٹ بار کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپیلیٹ کورٹ بار کو خصوصی گرانٹ دینے اور وکلاء برداری کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی قیام امن اور صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے انقلابی اقدامات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ججوں کی کمیدور کرنے کیلئے وزیر قانون اور سیکریٹری قانون کو ہدایت کی ہے کہ 9دسمبر کو بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر حتمی سفارشات کو یقینی بنائیں۔ تاکہ عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وکلاء برادری معاشرے کا اہم حصہ ہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو انصاف کے جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بار ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہ قراقرم پر مسافروں کے جا ن ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف بنانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف سیکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ کو دورہ داریل تانگیر اورKKH پر مسافروں کی سیکورٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد زایں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی انکوائری کے دوران میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکشن ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کو در پیش مسائل کو جلد حل کیا جائیگا ان خیالات کا وزیرا علیٰ گلگت بلتستان نے انسپیکشن ٹیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button