گلگت بلتستان

ہماری مقبولیت سے خائف سیاسی جماعت کی ایما پر رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایم ڈبلیو ایم کی پریس کانفرنس

2 (4)

گلگت(عبدالرحمن بخاری سے ) مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے کے خلاف اور مظلوم یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں کسی فرد، مسلک یا عقیدے کے خلاف کوئی تقریر یا نعرے بازی نہیں کی گئی ایف آئی آر درج کرنا حکومت کا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے مقدمے کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے جمعرات کے روز ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں شیخ نیئر عباس، شیخ شہادت اور غلام عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے حالیہ ریلی میں یمن کے مظلوم عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے مقدس مقامات کی توہین کا بے بنیاد الزام لگا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے کوئی مسلمان مقدس مقامات کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے یمن پر آل سعود کی حکومت نے حملہ کیا ہے ایسے میں حکومت پاکستان درمیان صلح صفائی کیلئے کردار اداکرے انہوں نے کہا کہ اگر ظالم شیعہ بھی ہو تو ہم ان کے خلاف آواز بلند کرینگے ریلی کی تمام ریکارڈنگ موجود ہے جس میں کسی فرد، فرقے یا عقیدے کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی ہے ایک خفیہ ادارے کے اہلکار نے ایک سیاسی جماعت کے لیٹر پیڈ کو استعمال کر کے غلط بیان بیازی کی ہے جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ریلی میں قومی ایکشن پلان کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مقدمے کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے پولیس کو ثبوت عداتل میں پیش کرنا ہو گا ہم ایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے ایم ڈبلیو ایم فرقہ وارانہ جماعت نہیں ہے انتخابات میں تمام مسالک کے امیدواروں کو ٹکٹ دینگے نگراں صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورایسے حربے استعمال کر رہی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button