عالمی ہفتہ خلا کے سلسلے میں ضلع ہنزہ نگر کے ایک پرائیویٹ سکول میں تقریبات کا سلسلہ جاری
ہنزہ نگر (اکرام نجمی) عالمی خلائی ہفتہ کے مناسبت سے ضلع ہنزہ نگر کے ایک غیر سرکاری سکول ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو پاکستان کے تعاون سے تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں سے جاری ہے ۔اس سلسلے کا پہلا پروگرام 4اکتوبر کو منعقد ہوا تھا جسمیں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے بچوں کو واٹر راکٹ بنانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلہ رکھا گیا تھا پروگرام کے مہمان خصوصی صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان تھے ۔
اس سلسلے کا دوسرا پروگرام گزشتہ دن 7اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے درمیان واٹر راکٹ لانچنگ کا مقابلہ ہوا. پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان تھے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ہاسی گاوا سکول کا علاقے میں تعلمی میدان میں خدمات کو سراتے ہوئے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں سخت محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اور انشاللہ مریخ پر پہنچنے والا پاکستانی آپ سے ہی کوئی ہوگا۔
پروگرام میں روایتی رقص ،ٹبلوز،مزاحیہ قوالیاں کے علاوہ خلائی تحقیق پر تقاریر بھی پیش کیے گئے طلبا و طالبات نے رنگ برنگے پروگراموں کے زریعے حاظرین سے خوب داد حاصل کی ۔
عالمی خلائی ہفتہ کے سلسلے کا آخری پروگرام 10اکتوبر کو تاریخی بلتت پولو گراونڈ میں منعقد ہوگا خلائی تحقیق سے اگاہی کے سلسلے میں 10اکتور کی صبح سپیس واک بھی ہوگا اس تقریب میں ثقافتی پروگراموں کے علاوہ تقریری مقابلے اور واٹر راکٹ لانچنگ کا مقابلہ بھی ہوگا اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات کو انعامات بھی دیے جائینگے ۔
یادرہے کہ عالمی ہفتہ خلا منانے کا سلسلہ ہنزہ میں گزشتہ تین سالوں سے جاری ہے ہاسی گاوا میموریل سکول کے انتظامیہ کے مطابق پاکستانی خلائی تحقیق کے ادارے نے سکول ہذا کے ساتھ 2016تک ولڈسپیس ویک ہنزہ میں منانے کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان یاداشت پر بھی دستخط ہوا ہے