گلگت: بگ سٹی کے دعوے، لیکن سرما کی پہلی بارش کے بعد شہرکی حالت ناگفتہ بہہ
گلگت(فرمان کریم بیگ) گلگت اور سکرود کو بگ سٹی قرار دیئے پانچ سال کا عرصہ ہوا لیکن بگ سٹی کا صرف نام سننے میں آتا ہے۔ بارش کے بعد بگ سٹی کی حقیقت سامنے آتا ہے۔ جب بھی باراں رحمت ہوتی ہے۔ گلگت شہر تالاب کا منظر پیش کرتا ہے ۔ ڈرینج سسٹم نہ ہونے سے بارش کا پانی مرکزی شاہراہوں پر جمع ہوتا ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔۔ پیر کے روز صبح سویرے شروع ہونے والی موسلادار بارش نے بھی گلگت شہر کو تالاب بنادیا۔ 8 گھنٹے سے زاہدجاری رہنے والی بارش کی وجہ سے شہر کے مرکزی شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
ایئر پورٹ روڈ ، نگرل روڈ، کنوداس روڈ، سمت شہر کے مرکزی شاہراہوں میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے بارش کا پانی سٹرکوں پر جمع رہا۔کنوداس کے اطراف پہاڑوں سے پانی کا زیادہ بہاو ہونے سے وہاں کے مکینوں میں خوف حراس رہا۔ پہاڑوں سے پانی کے بہاو سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانی کے بہاو سے گھروں میں پانی داخل ہوا۔ سکارکوئی سے نگر کالونی تک مرکزی شاہراہ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے سکول کے طلبہ سمت دیگر عوام کو چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ موسلادار بارش کی وجہ سے تعلیمی اداروں سمتسرکاری اداروں میں حاضری کم رہی۔ جبکہ بازار میں بھی رش معمول سے کم رہی۔