سیاست

پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بھی پارٹی گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کر سکتا، مہدی شاہ

sms

سکردو(چیف رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اگر کوئی پارٹی کچھ دے سکتی ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بھی پارٹی گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کر سکتی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبائی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے شغرتھنگ اور ہرپو پروجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا گلگت تاسکردو روڈ پر بھی جلد کام شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات کے نتائج آئندہ آنے والے سالوں میں رونما ہونگے وہ ایم کیوا یم بلتستان کے وفد سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعے پر ایم کیوا یم کے رہنماء فاروق دارسی ،سید اجلال اور شامی شبیر نے وزیر اعلیٰ کے انقلابی اقدا مات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے پانچ سالوں میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ا ن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ علاقے کے لیے دور رکھتے ہیں اور ہمیشہ علاقے کے مفاد کی بات کرتے ہیں اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے انقلابی اقدامات سے بہت متاثر ہیں بہت جلد ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر یں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ایم کیوا یم کے عہدہ دارن کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اس موقعے پر ایم کیو ایم کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ نے شغرتھنگ پروجیکٹ پر کام شروع کرانے کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ شغرتھنگ پروجیکٹ پر بہت جلد کام شروع کرائے جائے گا ایم کیو ایم کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ بلتستان کی معاشی ترقی کے لیے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر اشد ضروری ہے وزیر اعلی نے انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد اس روڈ پر بھی کام شروع ہو جائے گا وزیرا علیٰ نے کہا کہ وہ اجتماعی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں اور پارٹی سے بالاتر علاقے کے مفاد میں جو بھی کام ہو گا اس کی حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کریں ملکی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اس موقعے پر ایم کیو ایم کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ بہت جلد وہ ریلی کی شکل میں بہت سارے کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے این آئی ایس سے متاثرہ اساتذہ کے ایک وفد نے ملاقات کی ملاقات کے دوران این ائی ایس اساتذہ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ انہیں انٹرویو کے لیے مدعو نہیں کیا گیا انہیں ابھی تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں وزیر اعلیٰ کے یقین دلایا کہ ان کے این آئی ایس کا مسئلہ جلد حل کرایا جائے گا وزیراعلی نے سکردو میں قیام کے دوران مرحوم امتیاز کے گھر گئے اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے ساتھ ہمددری کا اظہار کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button