گلگت بلتستان
ساس ویلی نگر میں ماتمی جلوسوں اور مجلسوں کی حفاظت کے لیے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، مجسٹریٹ
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) مجسٹریٹ ساس ویلی جان عالم نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرام الحرم کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا۔ مجسٹر یٹ نے ساس ویلی کی داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کرنے کی ہداہت جاری کردی۔ جس کے تحت شایار نگر رابطہ پل پر پولیس کی نفری تعینات کے علاوہ ساس ویلی میں غیر متعلقہ افراد کی نقل حمل و داخلے پر کھڑی نگرانی رکھنے کے احکام دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ساس ویلی تقریباً 10ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے یوم عاشور اور دیگر ماتمی جلوس روایاتی راستوں برآمد اور اختتام پزیر کیا جائے گا جس کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے۔
مجسٹریٹ نے متعلقہ اعلیٰ حکا م سے اپیل کیا کہ نہ صرف محرم الحرام بلکہ دیگر ایام میں بھی ساس ویلی میں ایک مستقل پولیس چوکی قائم کی جائے تاکہ شاہراہ قراقرم سے کٹی ہوی آبادی کے عوام کی جان مال کی تحفظ ہوسکے ۔جبکہ مجسٹریٹ نے کہا کہ نگر خاص میں پولیس نفری اور سرکاری ٹرانسپورٹ ہونے کی وجہ سے ساس ویلی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہے کہ ساس ویلی انتظامیہ کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ بروقت کو ئی بھی ایمرجنسی کی صورات میں کام آ سکے ۔