جرائمگلگت بلتستان

چلاس شہر میں پانچ دکانوں میں ڈکیتی کے بعد سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکار معطل

چلاس(چیف رپورٹر) چلاس شہر میں چوروں کا راج ،ایک ہی رات میں چوروں نے پانچ دکانوں کا صفایا کر دیا ۔ڈی آئی جی دیامر ڈویژن نے ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارتڑ کے خلاف فوری انکوائری کر نے کا حکم ۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چوروں نے چلاس بازار میں پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد ڈئی آئی جی دیامر رینج عنایت اللہ فاروقی نے نوٹس لیتے ہو ئے رات کی ڈیوٹی پر معمور سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔ادھر ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور نے کہا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا ۔دیامر پو لیس عوامی تعاون سے جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button