کربلا مسلمانوں کیلئے درس حریت ہے، سید طہ الموسوی
شگر(عابد شگری)خطیب اہلبیت ؑ اور امام جمعہ والجماعت جامع مسجد صاحب الزمان چہورکا شگر سید طہ شمس الدین الموسوی نے کہا ہے کہ کربلا ء مسلمانوں کیلئے درس حریت ہیں کربلاء انسان کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلاتا ہے چھورکاہ شگر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کی نجات عاشورہ میں مضمر ہے اور اگر امت مسلمہ کو غلامی سے نجات کی ضرورت ہے تو وہ درس کربلاء پر عمل کریں کیونکہ امام حسین ؑ نے کربلاء میں یہی پیغام دیا تھا کہ غلامی کی زنجیروں کو توڑے بغیر مسلمان کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاء نے 61ہجری میں اس وقت کے طاغوت کے خلاف قیام کرکے مسلمانوں کو بتادیا کہ حق کسی باطل کے سامنے جھک نہیں سکتے۔سید طہٰ موسوی نے کہا کہ اس وقت بھی مسلمانوں کو مختلف طاغوتوں کا سامنا ہے اور یہی طاغوت امت مسلمہ کے اندر فرقہ واریت کے ذریعے انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ہے ملمانوں کو چاہئے کہ مظلوم کربلاء کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے غلامی کی زنجیروں کو توڑے تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو۔