اہم ترین

ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد ناقابلِ‌برداشت، اپیکس کمیٹی گلگت بلتستان کا فیصلہ

گلگت (پ ر)یف سی این اے ہیڈکواٹر گلگت بلتستان میں ہفتہ کے روز منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے اندر پائی جانے والی سیاسی و مذہبی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے کے علماء کرام کوامن کاداعی اور سفیر قرار دیتے ہوئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے طبقات کی امن کیلئے انجام دی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو سراہا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، کمانڈر ایف سی این اے میجر جرنل ثاقب محمود ملک، چیف سیکریٹری بابر حیات تارڑ،ہوم سیکرٹری جواد اکرم، آئی جی پی ثناء اللہ عباسی سمیت اعلیٰ سول و فوجی آفسران سمیت ریاستی اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکِ عزیز کی خاطر جان کانذرانہ پیش کر کے ملک کی خاطر بے بہا قربانیاں دینے پر گلگت بلتستان کی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر حاصل کیئے جانے کو پورے خطے کی عوام کیلئے باعثِ افتخار قرار دیا گیا۔ملکی سرحدوں کی حفاظت پر معمور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو پاک فوج کا ہر اول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کی حفاظت کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی لازوال قربانیاں ہیں جسے ریاست انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ایپکس کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اداروں کے مابین پائی جانے والی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا گیا۔ایپکس کمیٹی میں عوام کو قانون کے مطابق حاصل سیاسی اور شخصی آزادی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اعادہ کیا گیا کہ ان پر کسی بھی قسم کی قدغن نہیں ہو گئی۔گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں اور حب الوطنی کو پورے ملک کے نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ دشمن کی سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں اور گلگت بلتستان سمیت ملک کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈالینگے۔ شرپسند عناصر کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم کیا گیا کہ گڑبڑ اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروا ئی کی جائیگی اور قومی سلامتی کے امور پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ایپکس کمیٹی نے قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو ہر حد تک جا کر کیفرِ کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔شرپسند عناصرکے گلگت بلتستان میں داخلے اور خروج پہ سختی سے نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایپکس کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کو کہا ہے۔اجلاس میں قانون کی پاسداری کو بلاتفریق یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا اور سوشل میڈیا پہ نفرت انگیز مواد کی تشہیر سمیت ملکی سا لمیت کے خلاف پروپگنڈے کو نا قابل برداشت قرار دیا گیا اورتنیبہ کی گئی کہ ایسے عناصر کے خلاف مروجہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔

علماء کرام کی مشاورت سے مدارس میں مزید بہتری لانے کیلئے اعانت اور اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ایپکس کمیٹی نے متفقہ طور پر ملک اور گلگت بلتستان کی معیشت میں KKHکو ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کسی شخص،گروہ یا جماعت کی رخنہ اندازی کو ہرگز بردشت نہیں ہونے کا آعادہ کیا اسے کسی بھی صورت میں شر پسند وں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کرنے کے احکامات بھی صادر کیے۔منتخب حکومت کے فیصلوں کے خلاف قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج کو عوام کا حق تصور کرتے ہوئے ایپکس کمیٹی نے سختی سے فیصلہ کیا کہ کسی بھی شخص یا جماعت کو قانونی حدود پار کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی شیڈول فور میں نامزد کئے گئے افراد کو غیر قانونی طریقے اپنانے سے اجتناب کر نے کی تنیبہ کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے زمینی تنازعا ت قانونی حقائق روشنی میں حل کئے جائیں گے ایپکس کمیٹی میں گلگت بلتستان کے اندر ترقی کے پہہ کو مزید بہتر کرنے کے لیے جاری ترقیاتی کام اور پاور پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عوامی فلاح کے ان ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔گلگت بلتستان میں مختلف قدرتی آفات کے دوران پاک فوج کی کردارکو اپیکس کمیٹی نے شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔جبکہ گندم کی اضافی کوٹے کی مطالبے کو وفاقی حکومت کے قوائد کو ضوابطکی مطابق دینے کی حمایت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button