ترقیاتی اداروں کے سربراہان اور ڈونرز کا دورۂ چترال، علاقائی مسائل کا جائزہ
چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) آئی سی آئی ایم او بی اوراے کے ار ایس پی کے ملکی اورغیرملکی بورڈکے ممبرزکاایک اہم اجلاس مہترچترال فاتح الملک علی ناصرکے زیرصدارت شاہی قلعہ چترا ل میں منعقدہوئی ۔۔انہوں نے کہاکہ آئی سی آئی اوڈی پہاڑی علاقہ جات اوروہاں کے باشندوں کے فلاح وبہبودکے لئے کام کرتی ہے۔اور آئی سی آئی اوڈی بورڈکے ممبرزان کوفنڈزدینے والے ہیں اس دورے کامقصدچترال کودرپیش مسائل سے اگاہی اوران کے حل کے لئے پلان تیارکرناہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ارگنائرزیشن اے کے ارایس پی کے ساتھ مل کرسیلاب سے متاثرہ علاقوں کامعائنہ کرکے ایک لائحہ عمل کے تحت کام شروع کریگا۔اس موقع پر مہترچترال فاتح الملک علی ناصرنے کہاکہ چترال صوبہ خیبرپختونخواہ میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا دورافتادہ اورپسماندہ ضلع ہے جس کوآبادی کے لحاظ سے فنڈزدیاجاتاہے جونہ ہونے کے برابرہے ۔چترال میں بجلی ،پانی اورتعلیم میں کچھ بہتری آئی ہے جوکہ حکمرانوں کی نہیں بلکہ این جی اوز کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال باربار سیلاب کی زد میںآجاتی ہے۔جس کی وجہ سے پسماندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں کام کرنے والے تمام اداروں کارابطہ افیس چترال میں ہونابہت ضروری ہے تاکہ غریب عوام اپنے مسائل باآسانی ذمہ داروں تک پہنچا سکیں۔مہترچترال نے کہاکہ پاک افغانستان دوستی سنٹرل ایشیاء کے ممالک کومختصرترین زمینی راستے سے ملانے کاذریعہ ہوگااورلواری ٹنل سے براستہ گرم چشمہ ،تورکہواوریارخون کی وادیوں سے ہوتاہوا کئی ایک زمینی راستے افغانستان کی سرزمین سے گزرکرتاجکستان پہنچائے جاسکتے ہیں۔
میٹنگ میں نمائندہ H E Raz M razافغانستان محمدرفعی قاضی زدہ،نمائندہ Nabia B.K.Tipura Bangladesh باسودیب اچرجی،نمائندہ پاکستان سیرت اصغر،ڈاکٹرلرس ایرک لیل جیلوریدStockholm،ڈاکٹر تھامس لباہن جرمنی،ڈاکٹرمرگاریٹ کاٹلے کارل سن کینڈا،پروفیسرماتھیاس وینیجرجرمنی،ڈاکٹرYanfen Wang چائنا،لائیون پوڈاکٹرکین زنگ دورجی بھوٹان،ایچ ای کجیل ٹورمودپیٹرسن رائیل نارویجین ایمبسی /کے ٹی ایم،ایچ ای یارس ہیرن Embassy of Switzerland KTM، Christine A Jantscher ADMبھوٹان،Rinzin Dorji،احسان اللہ آمسینی،ڈاکٹرافتخاراحمدچیئرمین پی اے ارسی،مالک شاکیربشیراعوان ایم این اے خوشاب،شیرزادعلی اے کے ارایس پی ،عبدمالک اے کے ارایس پی،شہزادہ افتخارالدین ایم این اے چترال،نصرت نصب سی ای او فوکس ،ڈیوڈمولڈین ،شیکرگیمائر،فریداحمد،اردن بھکتاشیرلیتھا،محمداسماعیل ،عبدالوحیدجسرا،کنول وقار،چوموپریرناتھاپااورخالدمحتاط اللہ شامل تھے.