نگر حلقہ پانچ میں مرزا حسن کی وجہ سے عوامی مفاد کے متعدد منصوبے التوا کا شکار ہیں، سجاد شیرالیاٹ
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے رہنما سجاد شیر علیاٹ نے کہا مرزہ حسین ممبر قانون ساز ااسمبلی کادوسروں پر الزمات لگانے کے بجائے اپنے گیرباں میں جھانک کر دیکھنا چاہیے۔ نگر حلقہ نمبر 5میں عوامی مفاد کے کئی منصوبے التو کا شکار ہے ان مٰن مبر قانون ساز اسمبلی کا ہاتھ ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں حلقے کے عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے اور منصوبے نامکمل ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی اذیات کا شکار ہو گئے ہے جن میں خصوصی طور پر ہسپر روڈ جو کہ 9کروڑ روپے کا منصوبہ تھا مگر بدقسمتی سے عوام ہسپر بنائے جانے والی لنک روڈ نے ہسپر کے عوام کو مزیز مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ حلقہ نمبر5نگر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دن بدن بڑھتی جارہی ہے مگر 500کلو واٹ کی جنریٹر نگر کے لئے لایا مگر کئی سالوں سے کھڑا کھڑ خراب ہو چکا جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا سکا۔ سجاد شر علیاٹ نے مزید کہا کہ اپنے منظور نظر ٹھیکدار کو 30بیڈ ہسپتال کا کام دینے اور گزشتہ مہنوں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا نگر کے دورہ کے موقع پر ٹھیکدار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو وارنیگ دینے کی وجہ سے ایمرجنسی کا کام کروایا اور ہسپتال میں ایک مریض کی چیک اپ کرنے سے پہلے ہی ہسپتال میں لگائے گئے مار بل اور دیگر تعمیراتی کام ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ 5کروڑ کے لگت سے مکمل ہونے والی گریٹر واٹر سپلائی سمکم جو کہ 11کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے سیاسی و زاتی مفادات کی وجہ سے التوا کا شکار ہے مکمل کرنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کے دیگر ترقیارتی کاموں پر توجہ دینے اور قصور واروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا گیا ہے اسی طرح سے نگر5کے التو شدہ منصوبوں پر انکوائری ٹیم بنایا جائے تاکہ قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچے اور عوام کو فائدہ مل سکے۔ سجاد شیر علیاٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے لئے 11ارب روپے کے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا ہے اس سے گلگت بلتستان کے عوام کو انتہائی فائدہ ملے گا اور عوام میں خوشحالی آئیگی۔ انھوں نے مزید کہا پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی قیادت حفظ الر حمن اور میر غضنفر علی خان پر پورا پورا اعتماد کرتے ہیں۔