گلگت بلتستان

چہلم کے دن ہنزہ نگر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے چہلم کے دوران ہنزہ نگر میں دفعہ144نافذ کر دیا ہے۔ امام حسین علیہ سلام کے چہلم کے دن ہنزہ نگر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے مجسٹریٹ کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اس پابندی کا نفاز کیا ہے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق اس پابندی کے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button