نوجوان

  نیشنل یوتھ اسمبلی کے  ممبران  کا صدر حنان علی عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا صدر حنان علی عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو

سکردو(نمائندہ خصوصی) نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے ارکان نے صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی سے ملاقات کی۔ وفد میں یوتھ پارلیمنٹرین ڈاکٹر کنیز فاطمہ ،راجہ محبوب علی خان ،عشرت فاطمہ، توصیف شگری، سید حیدر علی اور مہرین انصاری شامل تھے۔

اس موقع پر حنان علی عباسی نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کا مقصد نوجوانوں کے اندر سیاسی و جمہوری شعور پیدا کرنا اور فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں شریک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نیشنل یوتھ سمبلی کے بارہ ہزار ممبران ہیں۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کا بنیادی کام اہم مسائل کی نشاندہی، حکومت کو انکے بارے میں آگاہی دینا ، پالیسیاں بنانا اوران مسائل کے حل کے لئے کوشیش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے لائسنس نمبر 690 کے تحت بطور یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ تھینک ٹینک اور ایک فلاحی ادارے کے طور پر منظور شدہ قومی ادارہ ہے۔ اسے خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت نے حال ہی میں صوبے کی سرکاری ماڈل یوتھ پارلیمنٹ قرار دیا۔ گلگت بلتستان کے سطح پر ضلع گنگھچے میں بھی اس کو ضلعی سطح پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان ملک کے دیگر صوبوں کے نسبت کافی شعور رکھتے ہیں۔ جنوری میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے ممبر شپ مہم شر وع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سکردو سے رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیزفاطمہ نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے انعقاد سے طلبہ و طلبات کو اپنی صلاحیت اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے صدر کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں تربیتی ورکشاپز کا انعقاد کیا جائے۔

گنگچھے سے رکن اسمبلی مہرین انصاری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ضلع گنگچھے میں نیشنل اسمبلی ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکی ہےاب ہمیں ضلح میں سیشن کرنے کا موقع ملے گا۔

شگر سے رکن اسمبلی توصیف شگری نے کہا کہ اسطرح کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے سے سیکھنےکا موقح ملتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button