گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے پاور مینٹنس ڈویثرن کا قیام لازمی ہے، انجینئر(ر) رئیس مہتر جان

گلگت(رپورٹر) یاسین ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین انجینئر(ر) رئیس مہتر جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی  کمی دور کرنے کیلئے پاور مینٹنس ڈویثرن کا قیام لازمی ہے۔ موجودہ پاور ہاوسز کی نا کامی کو دور کر نے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ مذکورہ تجویز پر غور کریں۔

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینٹنس ڈویثرن نہ ہونے کی وجہ سے پی ڈبلیو ڈی فنانس ڈویثرن مشینری کی مرمت کیلئے فنڈز مہیا کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔تجربہ کار سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے پاور ہاوسز مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں۔ سیکریٹری برقیات تجربہ کار نہ ہونے کی وجہ سے معاملات بہتر سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بتھریت ،تھوئی ،سلزنگ، گوپس، درمندر میں پاور ہاوسز بن رہے ہیں اور وہاں پر موجود سٹاف کی قبل از وقت ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

رئیس مہتر جان نےنگران وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ وہ فوری طور پر بجلی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے تجربہ کار انجینئرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔ انجینئر حاجی علی کو گلگت ٹرانسفر کرکے انہیں ٹیم کی اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button