گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کےنو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
گلگت( رپورٹر) گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے 12رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر تھے۔ تقریب میں امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان مولانا سرور شاہ اور سابق وزیر برقیات دیدار علی بھی شریک تھے۔
سابق وزیر تعلیم نے گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اساتذہ کے مسائل حل ہوئے ۔ اب اساتذ کا بھی فرض ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
مولانا سرور شاہ نے کہا کہ معاشرے میں امن ہو تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، اس لئے اساتذہ گلگت بلتستان میں قائم امن کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔
صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگلے 4 سالوں میں اساتذہ امن کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے نو منتخب کابینہ کے ارکین کو ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔