سیاست

بعض مفاد پرست عناصر دانستہ طور پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے موجودہ قیادت پر اعتراضات اُٹھا رہے ہیں،پی پی پی چترال

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی ضلعی کابینہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ بعض مفاد پرست عناصر دانستہ طور پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے موجودہ قیادت پر اعتراضات اُٹھا رہے ہیں ۔ جبکہ ان افراد کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ گذشتہ روز پی پی پی کے قائدین محمد حکیم ایڈوکیٹ ، سردار محمد خان ، قاضی سجاد ایڈوکیٹ، برہان شاہ ایڈوکیٹ،میر دولہ جان ایڈوکیٹ ، سبحان الدین اور اکمل بھٹو نے پی پی پی کے درجنوں کارکناں کی موجودگی میں چترال پریس کلب میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پی پی پی کے تمام کارکناں کو موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ اور پورے صوبے میں چترال واحد ضلع ہے ۔جہاں پی پی پی کی قیادت کی مدبرانہ اقدامات کے نتیجے میں یہاں پارٹی دو سیٹں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ جو لوگ پارٹی کابینہ کے خلاف لوگوں کو اُکسا رہے ہیں ۔ اُنہوں نے گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں واضح کامیابی کے باوجود اپنی نااہلی کی وجہ سے ضلع ناظم کا اہم عہدہ دوسری پارٹی کے حوالے کی ۔ جوکہ اُن کی پارٹی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پارٹی کابینہ پر اعتراض کرنے والے ان افراد میں سے بعض کو اُن کے غلط اقدامات کی وجہ سے پارٹی سے نکا لا گیا ہے ۔ اورکچھ خود چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔ اب اُن افراد کا پیپلز پارٹی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ پارٹی میں جن لوگوں کو ہم نے خوش آمدید کہا ۔ اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں ۔ کہ پارٹی اُن کی مرضی پر چلائی جائے ۔ ہمارے لئے کارکناں کی رائے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ پارٹی کا استحکام اُنہیں کی رائے اور سپورٹ سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایم پی اے سلیم خان پر کسی ایک کمیونٹی کو فوقیت دے کرملازمت اُنہیں دینے کا الزام بالکل غلط ہے۔ اگریہ الزامات صحیح ہوتے ۔ تو سلیم خان کو دوسری بار الیکشن میں کامیابی نہ ہوتی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button