سیاست

مسلم لیگ (ن )نگر کا اجلاس ،عوام اور پارٹی کے خلاف گہری سازش کے انکشافات

گلگت (پ ر) پارٹی ٹکٹ کیلئے کارکنوں کی رائے اور سینئر رہنماوں کے چناو کا فیصلہ، کارکنوں کی رائے سے انحراف کی صورت میں الیکشن کا بائیکاٹ کی جائے گا اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور، مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس نگر میں منعقد ہوا اجلاس میں نگر سب ڈویژن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی جبکہ گلگت ڈویژن کے نائب صدرداود حسین نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ضلعی قیادت کی جانب سے نگر حلقہ4میں امیدوار کے نامزدگی کے بارے بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نگر کے صدر محمد علی حسن نے کہا کہ کارکنوں کی مشاورت کے بغیر کسی بھی امیدوار کی نامزدگی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی انہوں نے ضلعی قیادت کی جانب سے قبل از وقت امیدوار کی نامزدگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نگر کے عوام اور مسلم لیگ ن کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔PMLN-Logo-415x260

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button