نگران وزیر خوراک عبدل جہان کا دورہ غذر، ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر سکولوں میں داخلہ سو فیصد کرنے کا عزم
غذر(ہدایت شاہ) ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین ناصر نے نگراں صوبائی وزیر خوراک عبدالجہان کے اعزاز میں شاندار ناشتے کا اعزایہ دیا ۔اس موقع پر ضلع غذر میں سکول سے باہر بچوں کو سو فیصد داخل کرانے کے مہم کے حوالے سے بھی گفت شنید کی گئی۔صوبائی وزیر خوراک عبدالجہان نے ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین ناصر کے ضلع میں جاری اچھے منصوبوں کی تعریف کی اور تعلیم سے محروم بچوں کو سکول میں داخل کرانے کے حوالے سے ڈی سی غذر کی کاشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ میرے دل میں ہر اس شخص کیلئے خلوص ہے جو کہ علاقے اور عوام کی فلاح کیلئے ایمانداری سے کام کرتا ہو۔انہوں نے کہا کہ غذر کے تمام بچوں کو سکول میں داخل کرنے کی مہم میں ڈی سی غذر کے ساتھ بھر پور تعاون کرونگا۔کیونکہ معیاری تعلیم ہی ہے جس کے زریعے ہم ملک و قوم کی بہتر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں اس موقع پر ڈی سی غذر رائے منظور حسین ناصر نے صوبائی وزیر کی تعلیمی مہم میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عبدالجہان صاحب نے وزیر بننے سے پہلے ہی غذر میں تعلیمی میدان میں ایک نمایاں خدمات انجام دیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عبدالجہان صاحب اپنے مختصر مدت میں پورے گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔