گلگت بلتستان

چترالی صحافی نے موسمیاتی تبدیلی کی "بنیادی وجہ” معلوم کرنے کا دعوی کردیا، دسمبر میں انکشاف کرنے کا اعلان

عبدالرحمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے
عبدالرحمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے

چترال ( بشیر حسین آزاد ) چترال کے معروف صحافی اور پبلشر ہفت روزہ چترال ٹائمز عبدالرحمن نے دعوی کیا ہے ۔ کہ انہوں نے اپنے مشاہدات ، تجربات اور تحقیق سے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بننے والے اس بڑے کردارکاانکشاف کیا ہے ۔ جو کہ دنیا خصوصا چترال میں ماحولیاتی حدت پیدا کرکے گلشیرز کے پھٹنے کا سبب بن رہا ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وہ گذشتہ کئی عرصے سے اس امر پر تحقیق میں مصروف تھا ۔ کہ آخر کیونکر چترال کے موسم میں انتہائی تیز رفتاری سے تبدیلی آرہی ہے ۔ اورگلشیرز کے پھٹنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکاہے ۔جس سے لوگ مسلسل تباہی کی طرف جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بڑھتی ہوئی آبادی ،گاڑیوں کی بہتات ، جنگلات کی بے دریغ کٹائی ،کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ، کارخانوں کے دھواں اور دیگر کئی گیسزگو کہ ماحول کو غیر متوازن بنانے اور بگاڑ پیدا کرنے کے اسباب گردانے جاتے ہیں تاہم اصل کردار کا انکشاف اب کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے ۔ کہ تباہی میں ارتکاب کرنے والے کردار ( عنصر) کی حیثیت اتنا معمولی ہے ۔ کہ تحقیق کے نتیجے میں انکشاف کے بعد وہ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ انہوں نے دعوی کیا ۔ کہ اُن کو اپنے انکشاف پر سو فیصد یقین اور اعتماد ہے ، اور وہ اُسے سائنسدانوں کے پلیٹ فارم میں ثابت کرے گا ۔ جہاں بھی انہیں بلایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ چاہتے ہیں ۔ کہ دسمبر 2014کے اختتام سے پہلے اس انکشاف کا فائدہ حاصل کیا جائے ۔ تاکہ دنیا کے لوگ گلوبل وارمنگ کے مہیب سائے اور خوف سے آزاد 2015میں قدم رکھ سکیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی سائنسی تحقیقی اداروں سے اپیل کی ۔ کہ اُن کے انکشاف کا فائدہ حاصل کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button