ثقافت

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام مشاعرے کا اہتمام

422851_322846377762056_1046078526_nہنزہ نگر (بیورو رپور ٹ )  ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک مشاعرے کا اہتمام ہوا ۔ کاروان ادب کے نامور شعراء سخی آحمد جان، حیدر علی خواجہ، غلام حیدر، اسلم پرویز، جعفر علی، انور خان، سالار عبا س نے اپنے کلام پیش کئے اور ناظرین سے زبردست داد حاصل کی۔۔ علاقے کے سماجی کارکنان، ادب سے محبت کرنے والے نوجوانوں اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ مشاعرے کے علاوہ مختلف زبانوں میں غزلیں بھی پیش کی گئیں۔ خالد عباس، عبدالعظیم ہنزائی، جاوید بلتی اور سہیل سنین نے اپنی خوبصورت آواز میں غزل گا کر محفل کو چار چاند لگا دیا۔ ہنزہ آرٹس کونسل کے موسیقی کی ٹیم نے بہترین موسیقی پیش کی۔ ان میں امتیاز کریم، نور علی، عرفان کریم، منیر، ندیم اللہ اور انور خان شامل تھے۔ پروگرام کے میر محفل شاہ گل دینار سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائیندہ ایسے ادبی پروگراموں کا انعقاد ہونا چاہیئے جسکے لئے تمام اداروں اور پارٹیوں کو اپنے علاقے کے ادب کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ شعراء کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں جو معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں اور ہمارے شعراء کی کارکردگی بہت بہترین ہے۔ آرٹس کونسل نے بڑی محنت سے اپنی مدد آپ کے تحت دفتر قائم کیا ہے اور نوجوانوں کو اپنے موسیقی، ادب،فن اور ثقافت کو پروان چڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ ہنزہ کی اہمیت جغرافیائی اعتبار سے زیادہ ہے۔بدقسمتی سے ہمارے پاس بہترین لیڈرشپ نہیں ہے۔ آئیندہ الیکشن میں ہمیں بلا تعصب رنگ و نسل ایسے نمائیندوں کا انتخاب کرنا چاہیئے جن میں قومی غیرت، جذبہ، کام کرنے کی سکت، اور قربانی کا جذبہ ہو خواہ وہ کسی بھی پارٹی یا علاقہ سے ہو ۔ تب ہی ہم آگے جاسکتے ہیں اور ہمیں اسکے ساتھ دے کر مضبوط کرنا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button