گلگت بلتستان

ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت انتظامیہ اور محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث نومولود بچہ دم توڈ گیا

گلگت(ریاض علی) محکمہ پانی و بجلی گلگت کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے لئے روزانہ 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث ہفتے کے روز ہراموش سے تعلق رکھنے والے ایک نو مولود بچہ دم توڈ گیا ۔ جس پر لواحقین اور دیگر عوامکی طرف سے احتجاج کرنے پر ہسپتال کے زمہ داروں نے سارا ملبہ محکمہ برقیات پر ڈال کر اپنے جان چھٹرانے کی کوشش کی۔ جبکہ محکمہ برقیات کے زمہ داروں کا کہنا ہے کہ نلتر پاور ہاوس میں پانی کی ستاک کرنے کے سلسلے میں لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔ اس لوڈشیڈنگ کے دوران جرنیٹر چلانے کیلئے روزانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کو 10 لیٹر تیل فراہم کی جاتی ہے۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کی جانب سے کو ئی تیل فراہم نہیں کی جاتی ہے بلکہ ہسپتال کے لئے مختص جرنیٹر سے گورنر ہاوس کے لئے بجلی دی جاتی ہے۔ہسپتال میں لوڈشیڈنگ کے باعث نو مولود بچوں اور امراض قلب اور دیگر امراض میں مبتلاء ایڈمٹ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button