گلگت بلتستان

آئینی حقوق کامقدمہ، گلگت بلتستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پیٹیشن دائر کر دی

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) گلگت بلتستان بار کونسل نے ائینی حقوق کے لیے سپریم کورٹ اف پاکستان میں رٹ پٹیشن داخل کردی.

گلگت بلتستان کی ائینی حقوق سے محرومی کا مقدمہ لیکر گلگت بلتستان بار کونسل پاکستان کی وفد عدالت عظمیٰ پنچ گئی ہے.

بار کونسل کے وائیس چرمین شہباز خان ایڈوکیٹ نے ملک کی ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر با سط ایڈوکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ اف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے.

بار کونسل نے اپنی استدعا میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے یا عبوری آئینی صوبہ دینے سمیت دیگر اہم مطالبات کیے ہیں. درخواست گزار نے گلگت بلتستان سلیف گورننس آڈر کو بھی چلینج کیا ہے.

شہباز خان ایڈوکیٹ کے مطابق رٹ پٹیشن کی مکمل تفصیلات ایک سے دو روز میں میڈیا کو جاری کردی جائینگی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button