معرفت فاونڈیشن اور زہرا اکیڈمی استور کے زیر اہتمام خواتین کے لیے ٢٠ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز
استور (سبخان سہیل) استورمعرفت فاونڈیشن اور زہرا اکیڈمی کے کورڈنیشن سے خواتین ٹیچرز کے لیے 20 روزہ ٹر یننگ ورکشاپ پیراڈائز ایجوکیشن سسٹم اور سٹینڈرڈ ویلفیر آرگنائزیشن کے زیر نگران آغاز کیا گیا ہے جسمیں ضلع استور سے تعلق رکھنے والی سرکاری اسکولوں کی40 سے زائد لیڈی ٹیچرز نے شرکت کی ۔اس ورکشاپ کا مقصد استور میں لیڈی ٹیچرز کو ریاضی ،انگلش اور سکول میں نظم و ضبط کے حوالے سے آگاہی اور پڑھانے کے طریقے سیکھائے جائینگے جوان سبجیکٹ میں نہایت مہارت رکھنے والے ٹرینرز کے زریعے سیکھایا جا رہا ہے ۔ٹرینرز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم استور کے سرکاری سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان خواتین کو ریاضی اور انگلش کو بہتر اور جدید انداز میں پڑھانے کے طریقے سیکھائینگے تا کہ یہ خواتین یہاں سے سیکھنے کے بعد متعلقہ اسکولوں میں اپنی بہترین پُر فارمنس دینگی اور استور کے نظام تعلیم کو بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کردار آدا کرینگی ۔جبکہ لیڈی ٹیچرز نے کہا کہ اس سے پہلے کھبی اس طرح کا ورکشاپ منعقد نہیں کیا گیا اس ورکشاپ سے ہمارے اندر جتنی بھی خامیاں ہیں ہم انہیں دور کرینگے تا کہ ہم اپنے اسکولوں کے معیار اور سسٹم کو بہتر انداز میں چلا سکیں اور ہمارے بچے جو ہمار مستقبل ہیں انکی بیسک ایجوکیشن کو جدید طرز پر کروا کر استور کا نام روشن کراوئینگے۔