سیاست

مشہ بروم کے عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں: محمد شفیق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور امیدوار قانون ساز اسمبلی گانچھے حلقہ تین محمد شفیق نے کہا ہے کہ بعض لوگ الزامات لگارہے ہیں کہ میں نے حلقے کا دورہ نہیں کیامیں نہیں کہنا چاہتا ہوں کہ مشہ بروم کے عوام سے مسلسل رابطے میں ہوں،الزامات لگانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں،مشہ بروم کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور لوگ تبدیلی کیلئے اکھٹے ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مارچ میں حلقہ تین کے گاؤں گاؤں کا دورہ کرونگا اور عوام کے مسائل خصوصاً تعلیم کی زبوں حالی اور میرٹ کی پامالی جیسے اہم مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے تحریری طور پر منشور کا حصہ بناؤں گا،کھوکھلے نعرے نہیں عملی اقدامات کرکے دکھاؤں گا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ہوں ٹکٹ میرا حق ہے ٹکٹ کو ایشوبنانے والے غیر مسلم لیگی ہیں ،ٹکٹ ملے یا نہ ملے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے الیکشن ضرور لڑوں گا،جولوگ بیس سالوں سے اقتدار میں رہے انہوں نے اپنے ارد گرد کے چند لوگوں کو نوازنے کے علاوہ غریب عوام کو کچھ نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ مشہ بروم میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے،ابھی تک ہائی سکینڈری کالج کا قیام بھی عمل میں نہیں لایا جاسکا،انہوں نے کہا کہ عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کا دن قریب ہے عوام اپنے صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ووٹ تبدیلی کیلئے دیں،اب لوگوں کا شعور آگیا ہے عوام میں شعور آچکا ہے انہیں اب کوئی خرید نہیں سکتااچھے اور برے کو سب خوب جانتے ہیں،الیکشن میں آنے کا مقصد عوام کے احساس محرومی کو دورکرنا ہے اور ہم یہ کرکے دکھائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button